Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ ، قومی دھارے میں شامل فراریوں میں خوراک ، کپڑوں کی تقسیم کی گئی

کوئٹہ ، قومی دھارے میں شامل فراریوں میں خوراک ، کپڑوں کی تقسیم کی گئی
January 2, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) پرامن بلوچستان پالیسی کے تحت ڈیرہ مراد جمالی میں 300 سے زائد  ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں اور انکے اہل خانہ میں خوراک، کپڑے اور دیگر سامان مہیا کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈیرہ مراد جمالی کے سرکٹ ہاﺅس میں منعقد ہونے والی تقریب میں300 سے زائد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والی فراری اور انکے اہل خانہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایف سی کے سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ تھے جبکہ کمشنر نصیر آباد ڈویژن محمد عثمان ڈی آئی جی نصیر آباد راﺅ منیرسمیت ایف سی کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں میں کھانا، سردیوں کے کپڑے اور دیگر سامان مہیا کیا گیا تھا۔