Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ  : قبائل جرگےکے دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ  : قبائل جرگےکے دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
April 16, 2017
  کوئٹہ (92نیوز)بلوچستان کے علاقے گلستان میں قبائلی جرگے کے دروان دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں قبائلی رہنمالالا خان بادیزئی کے بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ5زخمی ہوگئےجرگہ دو قبائل میں تصفیہ کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلستان کاریز میں قبائلی جرگے کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں قبائلی رہنماءلالا خان بادیزئی کے بیٹےسمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں اور نعشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیاہےجہاں زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔