Wednesday, November 30, 2022

کوئٹہ ، شہداء کربلا کے چہلم کا جلوس بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر

کوئٹہ ، شہداء کربلا کے چہلم کا جلوس بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر
کوئٹہ ( 92 نیوز )کوئٹہ میں بھی شہداءکربلا کے چہلم  کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوکر بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ کوئٹہ میں شہداءکربلا کی یاد میں چہلم کا مرکزی جلوس صبح علمدار روڈ سے برآمد ہوا، جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا نے کی۔ مرکزی جلوس میں مجموعی طورپر 22دستے شامل تھے۔ جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے بہشت زینب قبرستان پہنچا، اس موقع پر سکیورٹی  کے  فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس، ایف سی اور لیویز سمیت 7ہزار اہلکار جلوس کی سیکورٹی پر مامور تھے۔ جلوس کے راستوں پر لنگر، نیاز اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ جلوس سے خطاب کرنے والے علماء کرام نے واقعہ کربلا میں حضرت امام حسین ؓ اور اہل بیت کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی ،بہشت زینب قبرستان پہنچ کر جلوس کے شرکاء نے اپنے پیاروں کی قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔