Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل کھلاڑی صبا نے لڑکیوں کی فٹبال ٹیم تشکیل دیدی

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل کھلاڑی صبا نے لڑکیوں کی فٹبال ٹیم تشکیل دیدی
February 9, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) خواتین جہاں دیگر شعبوں میں اپنا آپ منوانے میں محنت کر رہی ہیں وہیں کھیلوں کے میدان میں بھی خواتین نے اب اپنے پیر جمانا شروع کر دیئے ہیں ایسی ہی لڑکیوں پر مشتمل فٹبال ٹیم کا ایک گروپ کوئٹہ میں سامنے آگیا ہے۔

ملک کے دیگرحصوں کی طرح بلوچستان میں بھی خواتین کھیلوںکے میدان آباد کرنے میں پیش پیش نظر آرہی ہیں، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل کھلاڑی صبا نے 30 سے 35 لڑکیوں پر مشتمل فٹ ٹیم کی شکل میں گروپ تشکیل دیا جو اس وقت ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بھی انہوں نے فٹ بال سے لگاؤ کا شوق نہیں چھوڑا، ٹیم کوچ کہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی ان دنوں نے نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے دن رات محنت کر رہی ہیں۔

پہاڑوں کی چٹانوں کی طرح مضبوط حوصلے ہمت سے سرشار ان فٹبالرز نے پہلا گول داغ دیا ہے امید یہ ہے کہ اب ریفری کی ہر وسل انکی کامیابی کا اعلان کرے گی۔