Wednesday, February 21, 2024

کوئٹہ، سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاجی ڈاکٹرز اور پولیس میں جھڑپ، کئی زخمی، درجنوں گرفتار

کوئٹہ، سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاجی ڈاکٹرز اور پولیس میں جھڑپ، کئی زخمی، درجنوں گرفتار
April 6, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں حکومت ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف آمنے سامنے آگئے۔ ڈاکٹروں کی سی ایم ہائوس جانے کی کوشش پر پولیس سے جھڑپ ہوگئی، پولیس کی خانب سے لاٹھی چارج پر متعدد ڈاکٹرز زخمی جبکہ درجنوں ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطابق حکومتی روایئے اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے تحفظ کیلئے وزیراعلی ہائوس کی طرف احتجاجی ریلی نکالی گئی، کورونا وائرس کی صورتحال میں حکومتی بے حسی کے خلاف احتجاج کیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 12 سے زائد ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، وائرس سے نمٹنے کے لئے طبی سہولیات کے حوالے حکومتی دعوئے صرف دعوئے ثابت ہوئے، حکومت کو کئی بار تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا مگر شنوائی نہیں ہوئی۔