Wednesday, December 6, 2023

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اکتالیس مشتبہ افراد گرفتار، مقابلے میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کا بھائی ہلاک

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اکتالیس مشتبہ افراد گرفتار، مقابلے میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کا بھائی ہلاک
August 6, 2015
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اکتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ مشکے میں مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے سربراہ کا بھائی مارا گیا۔ کوئٹہ کے سمنگلی ایئربیس کے اطراف کے علاقوں میں ایف سی اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اکتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ایئرپورٹ تھانہ میں بند کر دیا گیا۔ آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم کے کارندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے سربراہ اللہ نظر بلوچ کا بھائی علی نواز مارا گیا۔ بی ایل ایف نے علی نواز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔