Wednesday, October 5, 2022

کوئٹہ : سکیورٹی اداروں نے افغان خفیہ ایجنسی کے 6دہشتگرد گرفتار کرلئے

کوئٹہ : سکیورٹی اداروں نے افغان خفیہ ایجنسی کے 6دہشتگرد گرفتار کرلئے
کوئٹہ(92نیوز)سکیورٹی انٹیلی جنس نے افغان خفیہ ایجنسیوں کے 6دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سکیورٹی اداروں نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے تربیت یافتہ 6دہشتگرد گرفتار کرتے ہوئے ان کا ویڈ یوبیان اور ان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ان دہشتگردوں میں سے محمد شفیع پشین کا رہنے والا ہے ۔ گرفتاردہشتگردوں نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ہماری افغان انٹیلی  جنس کے اہلکاروں سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جبکہ این ڈی ایس کے سربراہ سے بھی ملتے تھے ۔ افغان انٹیلی جنس نے ہمارے ذمے بلوچستان میں حالات کو خراب کرنے کا ٹاسک دیا تھا جس کے ہمیں باقاعدہ پیسے بھی ملتے تھے ۔