Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے وکلاء نے سانحہ 12 مئی پر یوم سیاہ منایا، عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے وکلاء نے سانحہ 12 مئی پر یوم سیاہ منایا، عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ
May 12, 2016
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے وکلاء سانحہ 12 مئی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور بازوئوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء سانحہ 12 مئی کیخلاف کے سراپا احتجاج ہیں۔ وکلاء کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ، سیشن کورٹ کچہری سمیت صوبے بھر میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا، اس دوران کوئی وکیل عدالتی کاروائی کا حصہ نہیں بنا۔ ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور بار رومز پر سیاۃ پرچم لہرائے گئے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ باب ہے جسے بھلانا نامکمن ہے۔ وکلاء کا سانحہ بارہ مئی کے خلاف عدالتی بائیکاٹ سائلین کے لئے پریشانی کا باعث بنا۔ عدالتوں میں زیرالتواٰ مقدمات کی سماعت نہ ہونے کے باعث دوردراز علاوں سے آئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔