Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ: سریاب روڈ پر گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 6افراد زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پر گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 6افراد زخمی
February 5, 2017

کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا جس سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے فیض آباد میں ایک گھر میں لیکیج سے کمرے میں گیس بھر گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور کمرے کی چھت گر گئی جس سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ملبے سے نکال کر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔