Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ : سرکاری ہسپتالوں کی دوائیاں ،میڈیکل سٹوروں پر بکنے لگیں ،دو گرفتار

کوئٹہ : سرکاری ہسپتالوں کی دوائیاں ،میڈیکل سٹوروں پر بکنے لگیں ،دو گرفتار
December 16, 2016

کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال کے ملازمین ہی لٹیرے بن گئے ، مریضوں کے لئے خریدی گئی مفت ادویات ہی چوری کر کے نجی میڈیکل سٹوروں میں فروخت کرتے رہے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے تو کئی انکشافات ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق سر جھکائے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں کھڑے یہ دو افراد کسی قتل کے الزام میں نہیں پکڑے گئے بلکہ انسانیت کے یہ قاتل سرکاری ہسپتال میں غریب و نادار مریضوں کے لئے لائی گئی مفت ادویات گزشتہ کئی عرصے سے ہسپتال کے سٹور سے چوری کر کے شہر کے نجی میڈیکل اسٹوروں میں فروخت کرتے رہے ہیں جنھیں انتظامیہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

گرفتار افراد بہتی گنگا میں کئی سالوں سے ہاتھ دھوتے رہے مگر پوچھنے والا کوئی نہیں تھا تاہم دونوں نے اقرار جرم کرتے ہوئے متعلقہ میڈیکل سٹور سمیت اپنے دیگر ساتھیوں کا بھی بتادیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات چوری کی شکایات موصول ہورہی تھی ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔