Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ : سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گرم کپڑوں اور بستروں کا کاروبار چمک اٹھا

کوئٹہ : سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گرم کپڑوں اور بستروں کا کاروبار چمک اٹھا
December 26, 2015
  کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ  میں جہاں سرد ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہواوہیں شہریوں نے سردی سے بچاو کے لئے گرم بستروں اور کپڑوں کا بندوبست بھی کرنا شروع کر دیا ہے جس سے اس کاروبار سے وابستہ لوگوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وادی کوئٹہ میں موسم نے کروٹ بدلی اور شہر بھر کو سرد ہواوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ میں جگہ جگہ موٹے موٹے لحاف بنتے نظر آتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں سوئی گیس تو انکے گھر ایک مہمان کی طرح آتی ہے لہذا یہ لحاف اور گرم بستر ہی انکے لئے سردی سے بچاو کا واحد ذریعہ رہ جاتے ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر بستر بنانے والے دکانداروں نے بھی سردی کی آمد کا بڑی خوشی سے استقبال کیا اور کرتے بھی کیوں نہ انکے کاروبار چمکنے کے دن جو آگئے ہیں لوگون کی بڑی تعداد انکی خدمات حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ روئی فوم اور خوبصورت کپڑوں کے حسین امتزاج سے بنائے گئے یہ لحاف اور دیگر چیزیں جہاں لوگوں کی ضرویات کو پورا کر رہے ہیں وہیں اس سے متوسط طبقے کا روزگار ۔بھی وابستہ ہے۔