Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ: زرغون روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ: زرغون روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید
January 18, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ بلوچستان پل پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
کوئٹہ میں سال 2018 کا پہلا مہینہ سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں سے شروع ہوا۔
آج صبح بھی گھر سے ڈیوٹی پر پولیس لائن جانے والے پولیس اہلکار جیسے ہی بلوچستان پل زرغون روڈ پر پہنچے تو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر شہید اور.ایک زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔ .
اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گهیرے میں لے لیا اور شہید اور زخمی اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 12 خول برآمد ہوئے۔
رواں ماہ کوئٹہ میں پولیس پر فائرنگ کے تین واقعات میں ایک ٹریفک اہلکار سمیت 4 اہلکار شہید اور دو ذخمی ہوئے جبکہ 9 جنوری کو بلوچستان اسمبلی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔