Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ : دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکار شہید، تربت میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2اہلکار زخمی

کوئٹہ : دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکار شہید، تربت میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2اہلکار زخمی
August 23, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سکیورٹی اہلکار کو شہید کردیا جبکہ تربت کے علاقے بلیدہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ملزموں نے سریاب روڈ پر ایک پٹرول پمپ کے قریب ایف سی اہلکار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا۔ دوسری جانب تربت کے علاقے بلیدہ میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔