Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ: دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید

کوئٹہ: دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید
May 3, 2016
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائے پاس کے قریب پولیس وین کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس فورس پرعزم ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیاں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائے پاس کے قریب شرپسندوں نے آر آر جی  کی وین کو اس وقت نشانہ بنایا جب اہلکار آر آر جی  سینٹر سے گاڑیوں پر سوار معمول کی ڈیوٹیوں پر نکل رہے تھے۔ جیسے ہی بجری کے ڈھیر کے قریب پہنچے ریموٹ کنٹرول بم  ایک زوردار دھماکہ سے پھٹا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جن میں سے دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے گئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز سید ندیم حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اس قسم  کی کارروائیوں سے پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ وزیراعظم  پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔