Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ: دہشتگردوں کی گاڑی پر فائرنگ، چار اہلکار شہید

کوئٹہ: دہشتگردوں کی گاڑی پر فائرنگ، چار اہلکار شہید
February 14, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں امن دشمنوں کا ایک بار پھر قانون کے محافظوں پر وار۔ کلی لانگو آباد میں ریلوے ٹریک کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گرد حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی لانگو آباد میں دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کیا جب ریلوے ٹریک کی حفاظت پر مامور ایف سی اہکار گشت کر رہے تھے۔ نامعلوم اندھا دھند گولیوں سے 4 ایف سی اہلکار نائیک سعید احمد، سپاہی محمد اسلم، سپاہی شبیر احمد اورسپاہی امجد شہید ہو گئے۔

واقعہ کے فوری بعد ایف سی، پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ 3 سے 4 دہشت گردوں نے مختلف چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے اہلکارو ں پر حملہ کیا۔  

سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے جبکہ شہید اہلکاروں کی میتوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیسکی جانب سے آس پاس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں اس سے قبل بھی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ اور بارودی سرنگوں کے ذریعے حملے ہو چکے ہیں۔