Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ : دھماکے میں 3 افراد زخمی

کوئٹہ : دھماکے میں 3 افراد زخمی
August 3, 2016
کوئٹہ (92نیوز)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی معروف شاہراہ اسپنی روڈ پر دھماکے میں سکیورٹی اہلکارسمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے ایک اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے ایران سے آئے ہوئے زائرین کی بسیں گزرنے کے بعد دھماکا کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بارودی مواد کو فٹ پاتھ  پر چھپا کر رکھا گیا تھا جو زائرین کی بسیں گزرنے کے بعد پھٹ گیا ۔