Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ دھماکے میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے مقتول صدر کے پانچ کزن بھی شہید

کوئٹہ دھماکے میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے مقتول صدر کے پانچ کزن بھی شہید
August 9, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی ایڈووکیٹ کو نشانہ بنایا تو وہیں سول اسپتال دھماکے میں ان کے پانچ کزن بھی شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ جو انسانیت سوز واقعہ میں غمزدہ ہے وہیں ایک ایسا گھرانہ بھی ہے جو اپنے چھے انتہائی قابل اور ہونہار وکلاءسے محروم ہو گیا ہے۔ یہ گھرانہ ہے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کا۔ جن کو منو جان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے اپنی اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا اور جیسے ہی بلال انور کاسی کی میت کو کوئٹہ کے سول ہسپتال لایا گیا تو وہاں پر خود کش دھماکے میں اپنے کزن بلال انور کی نعش کوگھر لے جانے کیلئے موجود انکے پانچ کزن ایمل کاسی، بیرسٹر عدنان کاسی، ملک وزیراحمد کاسی، ارباب گل زرین کاسی اور داو¿د کاسی بھی دھماکے میں زد میں آکر شہید ہو گئے۔ واقعہ میں بلوچستان کے سینئر ترین وکلاءباز محمد کاکڑ، رو¿ف عطا، قاہر شاہ، اشرف سلہری، داو¿د کاسی سمیت 25کے قریب وکلاءلقمہ اجل بنے۔