Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

‘کوئٹہ دھماکا سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی‘ نیشنل ایکشن پلان ناکام ہو چکا’

‘کوئٹہ دھماکا سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی‘ نیشنل ایکشن پلان ناکام ہو چکا’
August 11, 2016
کوئٹہ (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کوئٹہ دھماکہ سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی ہے جبکہ وزارت داخلہ صرف بندر کی طرح چھلانگیں لگا رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان ناکام ہو چکا ہے اور اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اعتزاز احسن کہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر کبھی بھی عمل کی ضرورت ہی نہیں محسوس کی گئی جس پر افسوس ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ حکومت پر پھٹ پڑے اور کہا کوئٹہ واقعہ حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کی مکمل ناکامی ہے۔ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور سب ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ خورشید شاہ نے اس موقع پر ایک قصہ بھی سنا دیا اور وزارت داخلہ کو بندر کی طرح صرف چھلانگیں لگانے سے تشبیہ دے ڈالی۔ اس موقع پر سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کبھی عمل نہیں ہوا جس پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں شفافیت لانے کی ضرورت ہی نہیں محسوس ہو رہی۔ یہی وجہ ہے کہ معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ریاست کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔ ملک میں امن چاہتے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور حکمرانوں کو کوئی پروا ہی نہیں۔