Sunday, September 15, 2024

کوئٹہ ، دشت میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی،4دہشتگردہلاک

کوئٹہ ، دشت میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی،4دہشتگردہلاک
June 20, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں دشت کے علاقے تیرامیل میں سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ رات سی ٹی ڈی نےسکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دشت تیرہ میل کے قریب ایک مکان پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی ۔ تاہم سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 4دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ سے علاقے میں رہائش پذیر ایک بچہ جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے5اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کارروائی کے بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال مکان کو بھی سرچنگ کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔