Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ  : حکومت جنوری میں پانچ روزہ پولیومہم چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ  : حکومت جنوری میں پانچ روزہ پولیومہم چلانے کا فیصلہ
December 26, 2016

 کوئٹہ (92نیوز)محکمہ صحت بلوچستان نے جنوری میں5 روزہ انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا رواں سال صوبے میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت بلوچستان نے پولیو کے خاتمے کے لئے جنوری میں خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 2جنوری سے ہو گا جس کے دوران صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرئے پلائے جائیں گے اس حوالے سے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ان ٹیموں کی سیکورٹی کے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ  بلوچستان میں رواں سال فروری میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا جبکہ کوئٹہ شہر کے سیوریج کے پانی میں بھی پولیو کے وائرس کی تصدیق بھی ہوئی تھی ۔