Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ حملے کی ذمہ دار تحریک احرار کو این ڈی ایس اور را کی حمایت حاصل تھی : سرتاج عزیز

کوئٹہ حملے کی ذمہ دار تحریک احرار کو این ڈی ایس اور را کی حمایت حاصل تھی : سرتاج عزیز
August 12, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے  کہا ہے کہ کوئٹہ حملے کی ذمہ دار، تحریک احرار کو افغان ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی ایجنسی را کی حمایت حاصل تھی، کلبھوشن یادیو کے انکشافات پر مبنی ڈوزیئر تیار ہورہا ہے، پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر آئندہ ماہ جنرل اسمبلی کے اجلا س میں اقوام متحدہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں دی جانے والی میڈیا بریفنگ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ  کوئٹہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں، اشارے افغانستان کی تحریک طالبان کے سپلنٹر گروپ،  تحریک احرار کی جانب جا رہے ہیں، خدشہ ہے کہ تحریک احرار کو افغان این ڈی ایس کی حمایت حاصل تھی، افغان این ڈی ایس کو ،را کی حمایت تو حاصل ہے ہی، پاکستا ن میں مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کئے جائیں گے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ  پاکستان بھارت کے ساتھ آئندہ جوہری تجربہ نہ کرنے کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، بھارت تیار ہوا تو بات کریں گے، سیکرٹری خارجہ جلد اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھیں گے جس میں صرف  مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنےو الے جہاز کے  عملے کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔ مشیر خارجہ نے بتایا کہ این ایس جی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو کامیابی ملی ہے، کئی رکن ممالک نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا ہے،  وہ   سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ رکنیت دی جانی چاہیے، این ایس جی کے سابقہ موجودہ اور آئندہ بننے والے صدر کو بریفنگ دینے کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔