Wednesday, September 28, 2022

کوئٹہ جلسے میں بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ، جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں ،شیخ رشید

کوئٹہ جلسے میں بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ، جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں ،شیخ رشید

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کوئٹہ جلسے میں کوئی بہت بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے، جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  تاریخیں دینے والے سن لیں عمران خان کہیں نہیں جارہے ، 31 دسمبر سے بیس فروری تک ان پر جھاڑو پھرے گا ، اداروں سے تصادم کی سیاست برباد کردے گی ، سیاست میں مشاورت ختم نہیں ہونی چاہئے، سیاستدان پچھتائیں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پسنجر ٹرینوں کی آمدن اور پسنجر سروس کو بہتر اور آمدن بڑھانے کے حوالے سے تجاویز دی دی گئیں۔