Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ : تین مریضوں میں کانگو وائرس پھیل گیا

کوئٹہ : تین مریضوں میں کانگو وائرس پھیل گیا
August 20, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے شعبہ وبائی امراض میں کانگو وائرس سے متاثر مزید تین مریض لائے گئے جن میں کانگو کے وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے شعبہ وبائی امراض میں کانگو وائرس سے متاثرہ خاتون سمیت 2 مزید مریض لائے گئے جن میں کانگو کے وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رواں سال کوئٹہ سے 22 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک اور حکومت کی جانب سے سے بکرا منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاﺅ کی سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کانگو وائرس سے بچاو کے لیے لوگوں کو احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنی ہو ں گی۔