Monday, December 5, 2022

کوئٹہ: بم دھماکے میں ایک راہگیر جاں بحق تین سکیورٹی اہلکار زخمی

کوئٹہ: بم دھماکے میں ایک راہگیر جاں بحق تین سکیورٹی اہلکار زخمی
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت  میں بم دھماکے سے  ایک راہگیر جاں بحق جبکہ تین  سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  شہر کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پرہوٹل کے قریب رکشہ میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جسکے نیتجے میں ایک سائکل سوار جاں بحق جبکہ  تین سیکورٹی اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ھے کہ دھماکہ انتہائی زور دار تھا ،دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخیموں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ھے کہ تحقیقات جاری ہیں جلد ذمہ داروں تک پہنچ جائیں گئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطاق دھماکے میں اسی  سے سو کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تاہم علاقے میں  رش کم ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا ۔