Thursday, September 19, 2024

کوئٹہ ،بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ ،بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار
February 18, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے  ۔ آئی ایس پی آر کے  مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے  5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گی ا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس آپریشن  کئے جن میں 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار می اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

آپریشن بوستان ، ڈیرہ رماد جملی ، سبی ، پشین ، لہڑی اور چھتھر کے علاقوں میں کئے گئے ، برآمدہ اسلحے میں  راکٹ ، سب مشین گنیں ، بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکہ خیز مواد شامل ہے ۔