Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 230سے زائد افغان خواتین کے دستکاری نمونوں کی نمائش

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 230سے زائد افغان خواتین کے دستکاری نمونوں کی نمائش
December 26, 2015
    کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ  میں غیر سرکاری تنظیموں  کے تعاون سے ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 230 سے زائد افغان خواتین کے دستکاری کے نمونے نمائش کے لیے رکھے گئے۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ  آفیسر کلب میں غیر سرکاری تنظیموں  کے تعاون سے ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں 230 سے زائد خواتین کے ہاتھ سے بنائی گی دستکاری کے نمونے نمائش کے لیے رکھے گئے ، جن میں شال، پرس ،کشن سمیت دیگراشیا شامل ہیں مہمان خصوصی رکن صوبائی اسبلی معصومہ حیات کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد افغان خواتین کے ہنر کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اوران کو دنیا کے سامنے متعارف کروانا ہے۔ دستکاری کرنے والی افغان  خواتین کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے تربیت کے باعث  انکے کام میں مزید بہتری آئی ہے۔ نمائش سے جہاں افغان ثقافتی ہنر اور دستکاری کے حوالے سے معلومات عام ہوں گی  وہیں افغان کاریگر خواتین کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہو گا۔