Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ کے تین روز بعد کوئٹہ پھر بم دھماکے سے گونج اٹھا‘ 13 افراد زخمی

سانحہ کے تین روز بعد کوئٹہ پھر بم دھماکے سے گونج اٹھا‘ 13 افراد زخمی
August 11, 2016
کوئٹہ (92نیوز) سانحہ کوئٹہ کے چوتھے ہی دن کوئٹہ میں ایک اور دھماکا ہو گیا۔ زرغون روڈ پر الخیر اسپتال کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں چار اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ سریاب فلائی اوور کے قریب جیسے ہی جج ظہور شاہوانی کی گاڑی گزری تو سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے سکیورٹی فورس کے چار اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس ایف سی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے شواہد اکٹھے کئے اور علاقے کو سرچ کرنے کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے موقع کا دورہ کیا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد یوم آزادی کی خوشیوں کو کم کرنا چاہتے ہیں جن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو نگے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق 3 سے 4 کلو وزنی دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جسے دہشت گردوں نے ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑایا۔