Tuesday, October 4, 2022

کوئٹہ : ایف سی نے صدر ممنون حسین کے بیٹے اور چینی انجینئروں پر حملوں کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کر لیا

کوئٹہ : ایف سی نے صدر ممنون حسین کے بیٹے اور چینی انجینئروں پر حملوں کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کر لیا
کوئٹہ (92نیوز) حب میں فرنیٹر کور کا سرچ آپریشن، فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے اور چائنیز ورکرز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی نے حب میں سرچ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے سلمان ممنون کے قافلے پر بم حملے کے ماسٹر مائنڈ اور کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں خودکار ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے۔ ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کا کمانڈر دو ہزار چودہ میں حب میں آٹھ مزدوروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ اسکے علاوہ دو ہزار سات میں چائینز ورکرز کی گاڑی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اسکے علاوہ حب اوتھل اور لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں مین دہشت گردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی واردتوں میں مطلوب تھا۔