Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ  : ایف آئی اے کی کارروائی ،قلعہ عبداللہ سے شناختی کارڈ کی تصدیقی کمیٹی کے 3ارکان گرفتار

کوئٹہ  : ایف آئی اے کی کارروائی ،قلعہ عبداللہ سے شناختی کارڈ کی تصدیقی کمیٹی کے 3ارکان گرفتار
May 11, 2016
کوئٹہ (92نیوز)بلوچسان کےعلاقے قلعہ عبد اللہ میں ایف آئی اے نےکارروائی کرتے ہوئے شناختی کارڈ تصدیقی کمیٹی کےتین ارکان گرفتارکرلئےہیں گرفتار کئے جانے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر چمن، اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبد اللہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبد اللہ  شامل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق قلعہ عبداللہ میں عرصے سے شناختی کارڈز کے اجرا میں بے   ضابطگیوں کی شکایات مل رہیں تھیں  ۔جن پر ایف آئی اے نے آج کارروائی کی اور شناختی کارڈ تصدیقی کمیٹی  کے تین اراکین کو گرفتار کرلیا جن افرا د کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں  اسسٹنٹ کمشنر چمن حافظ قاسم ، اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبد اللہ  اعجاز احمداور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبد اللہ شامل ہیں  ایف آئی اے کے حکام نے ا ن سے شناختی کارڈزکے اجرا میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔