Wednesday, November 30, 2022

کوئٹہ اور نوشکی میں کومبنگ آپریشن کے دوران 15 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے

کوئٹہ اور نوشکی میں کومبنگ آپریشن کے دوران 15 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے
کوئٹہ ،نوشکی(92نیوز)نوشکی اور کوئٹہ کے گردونواح سے کومبنگ آپریشن کے دوران 15 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق  نوشکی اور اطراف میں حساس اداروں کی کارروائی  میں کالعدم تنظیموں کے چھ خطرناک دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ  ملزموں سے خودکش جیکٹیں اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق  دہشت گرد سرحدی علاقے میں منصوبہ بندی کیلئے جمع ہوئے تھےکہ حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا ۔ دوسری طرف کو ئٹہ میں گز شتہ روز فرنٹئیر کو ر پر حملے کے بعد دہشتگردوں کے تعاقب کے لئے کو مبنگ آ پر یشن کیا گیا تر جمان ایف سی کے مطابق آ پر یشن میں ایف سی ، اے ٹی ایف ، پو لیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا آ پر یشن کے دوران 9مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ دوسری کارروا ئی لو را لا ئی کے پہا ڑی علا قے میں کی گئی جہاں ایف سی نے پہا ڑ کے دامن میں چھپا یا گیا اسلحہ برآمد کر لیا جس میں 8عدد اینٹی ٹینک ما ئنز ، ڈھا ئی ہزار ایل ایم جیز راونڈز شا مل ہیں ۔