Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ اسپتال میں دہشتگردی کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

کوئٹہ اسپتال میں دہشتگردی کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
August 8, 2016
لاہور (92نیوز)کوئٹہ اسپتال میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کے بعد پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے اہم عمارتوں اور مقامات کی پٹرولنگ بڑھانے کابھی حکم دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سانحہ کوئٹہ کے بعد آئی جی پنجاب  مشتاق سکھیرا نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔   آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے صوبہ بھر کے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم عمارتوں،سرکاری اسپتالوں ، تعلیمی اداروں، تجارتی مراکز، بینکوں سمیت پبلک پارکوں کے پاس پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔  صوبے بھر میں پولیس کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ  اہم سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی کو انتہائی الرٹ رکھا جائے ۔ پنجاب بھر کے شہروں سیکورٹی کی غرض سے لگائے گئے  سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔