Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ ، کاریز سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 2 مزدور جاں بحق

کوئٹہ ، کاریز سنجدی میں کوئلے کی کان  میں دھماکا، 2 مزدور جاں بحق
August 13, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے کاریز سنجدی میں کوئلے کی کان دھماکا ہوا جس میں 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ  پندرہ مزدور کان میں پھنس گئے۔ کوئٹہ سے تیس کلومیٹر دور سنجدی کے علاقے میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا ۔حادثے میں کان کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔ حادثے کے وقت کان میں 15 کان کن کام کررہے تھے جو ملبے تلے دب گئے ۔ کول کمپنی کے حکام نے بتایا کہ کان کن ساڑھے تین ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔کان میں ہوا اور آکسیجن کی شدید کمی ہے جبکہ کان میں اترنے کا راستہ بھی مٹی گرنے کی وجہ سے بند ہوگیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیویز اور ایف سی اہلکاروں سمیت امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔