Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ ، فائرنگ کے دو واقعات میں پولیو ورکر ماں بیٹی ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ ، فائرنگ کے دو واقعات میں پولیو ورکر ماں بیٹی ، دو پولیس اہلکار جاں بحق
January 18, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں انسداد پولیو مہم کی ورکر ماں بیٹی اور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔

کوئٹە کے علاقے ہزار گنجی میں دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

سکینہ اور اس کی  بیٹی رضوانہ سروں پر گولیاں لگنے کی وجہ سے موقع پر دم توڑ گئیں ۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

دونوں خواتین کی میتیں بی ایم سی اسپتال منتقل کردی گئیں ۔ غم سے نڈھال اہل خانہ نے حکومت سے سکیورٹی نہ ملنے کا شکوہ کرتے رہے ۔

دوسرا واقعہ کوئٹہ میں بلوچستان پل پر رونما ہواجس میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔

دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار شہید اور دو زخمی  ہوگئے ۔ کوئٹہ میں رواں ماہ کے دوران ایک خود کش دھماکے سمیت ٹارگٹ کلنگ کے 4 واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں دو خواتین اور 8 اہلکاروں سمیت 12 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔