Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ ، خونی تالاب کے علاقے میں دھماکہ، 4 ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ ، خونی تالاب کے علاقے میں دھماکہ، 4 ایف سی اہلکار شہید
March 1, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ میںخود کش دھماکے میں  چار ایف سی اہلکار شہید جب کہ6 زخمی ہو گئے ۔   دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ خود کش حملہ آور کی عمر 15سے 20برس تھی ۔ دھماکے میں 8سے 10کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  خود کش حملہ آور کی عمر 15 سے 20 برس تھی  جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔

 دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں  ، گویا کہ طرف خوف و ہراس پھیل گیا ۔ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کے فورا بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن بھی کیا ۔

دوسری طرف دھماکے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی  ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ  ایف سی کی چیک پوسٹ  پر ہوا ۔ دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار، پولیس، لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔