Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ ، خود کش دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ،17 زخمی

کوئٹہ ، خود کش دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ،17 زخمی
January 9, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز )  کوئٹہ میں جی پی او چوک میں خود کش دھماکے میں  4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد  شہید جبکہ 17 افراد زخمی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا جس میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید اور   17  زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے ۔

چینل 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان معظم جاہ نے بتایا کہ دھماکہ خود کش لگتا ہے ۔

 دھماکے میں شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کے 4 اہلکاروں کی شناخت خیر الدین ، زین العابدین، منیر احمد اور احسان اللہ کے نام سے  ہوئی ۔ شہری کلیم اللہ بھی دہشتگردی کا نشانہ بن گیا ۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔