Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ ، بلوچستان اسمبلی میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا اہتمام

کوئٹہ ، بلوچستان اسمبلی میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا اہتمام
August 14, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب بلوچستان اسمبلی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں نگران وزیراعلیٰ نے پرچم کشائی کی تو بچوں نے ملی نغمے پیش کر کے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔ یہ جزبات اور احساسات ان بچوں کے ہیں جنہوں نے یوم آزادی کے موقع پر  بلوچستان اسمبلی میں ہونے والی پرچم کشائی تقریب میں شرکت کی اور ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نگراں وزیر اعلی بلوچستان علاوالدین مری تھے جبکہ اسپیکربلوچستان اسمبلی، کمانڈر سدرن کمانڈ ،آئی جی ایف سی ،نگران وزیر،نو منتخب اراکین اسمبلی سمیت مختلف سکولوں کے طلباو طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ تقریب میں نگراں وزیر اعلی نے پرچم کشائی کی تو فضا قومی ترانے کی صدائیں گونج اٹھیں۔ تقریب میں شریک بچے بے حد خوش دیکھائی دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی علاوالدین مری کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کی ترقی اتحاد ویکجہتی میں ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر صوبے بھر میں بھی سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔