Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ ،سمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ،دو اہلکار شہید

کوئٹہ ،سمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ،دو اہلکار شہید
February 28, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ، حملے میں ڈی ایس پی حمید اللہ دستی محفوظ رہے۔

موٹرسائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے ۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوز کو موصول ہو گئی ۔

فوٹیج میں ایک نقاب پوش کو ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے  ۔

سمنگلی روڈ شہبازٹاون کے علاقے میں ڈی ایس پی حمیداللہ اپنے گھر سے عدالت میں اہم کیسز کے حوالے سے جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کے کردی ، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی کے دو محافظ طاہراور ایوب موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوا ۔

گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث ڈی ایس پی  حمید اللہ  دستی   محفوظ رہے ، واقعے کے بعد پولیس ،ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پرپہنچ گئے ۔

آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ ڈی آئی جی کا کہناتھا کہ تین حملہ آوروں نے گاڑی پر دو اطراف سے فائرنگ کی تاہم گاڑی بلٹ بروف ہونے کے باعث ڈی ایس پی محفوظ رہے  ۔

پولیس کے مطابق سمنگلی روڈ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرکے شواہد اکھٹے کئے جارہے ،جبکہ ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے ۔