Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ ،بلوچستان سے انتخابات میں 51خواتین نے حصہ لیا

کوئٹہ ،بلوچستان سے انتخابات میں 51خواتین نے حصہ لیا
July 28, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں پہلی مرتبہ جنرل نشستوں پر انتخاب لڑنے والی خواتین کامیابی حاصل نہ کر پا ئیں ،تاہم قومی اسمبلی کی ایک نشست این اے 271پر پہلی مرتبہ بلوچستان سے خاتون رکن زبیدہ جلال منتخب ہوئیں۔ سنگلاخ پہاڑوں کی سر زمین بلو چستان میں کبھی یہ تا ثر تھا کہ خوا تین پسماندگی کے اندھیر وں میں گم ہو جا ئیں گی مگر عا م انتخابات میں  بڑی تعداد میں جنر ل نشستوں پر خوا تین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر اس تاثر کو ختم کر دیا۔ خواتین نے صوبے کی 51 میں سے 31 نشستوں پر الیکشن لڑ ا ، بد قسمتی سے ایک نشست بھی کوئی خاتون حاصل نہ کر پائی مگر جمہوریت عمل میں حصے نے خواتین سے متعلق قیاس آرائیوں کو قصہ پارینہ بنادیا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی نشست این اے 271کیچ پر بلو چستان عوامی پارٹی کی امیدوار زبیدہ جلال رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئیں ۔ پسماندہ تر ین حلقے سے منتخب ہو نے والی اس خاتون کو33ہز ار 4سو56ووٹ ملے جو کہ یقینی طور پر مثبت تبدیلی ہے ۔ بلو چستان سے مجموعی طو ر پر 51نشستوں پر 31خواتین نے جنرل نشستوں پر انتخاب لڑا جن میں 19مختلف سیاسی جماعتوں جبکہ 12آزاد حیثیت سے میدان میں تھیں۔