Monday, January 30, 2023

کوئٹہ،گزشہ روز ہونیوالے بم دھماکوں کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

کوئٹہ،گزشہ روز ہونیوالے بم دھماکوں کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا ، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق کہتے ہیں تھرٹ الرٹ اب بھی ہیں لیکن  سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ، سرچ آپریشنز بھی کئے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں پولیس کے جوان ایک بار پھر دہشت گردی کی جنگ میں اپنے حصے کا فرض ادا کر گئے ، ائیر پورٹ روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کے ٹرک کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دن بھر عوام کی حفاظتی فرائض سرانجام دینے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے  ۔ اج صبح کی روشنی میں گزشتہ روز ہونے والی تباہی کے مناظر مزید واضح ہو گئے ، سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ سے خود کش حملہ اور کے جسم کے اعضا اور دیگر  شواہد اور نمونے اکٹھے کئے جنھیں پنجاب فرانزک لیب بھیجوایا جائے گا ۔ ڈی ائی جی کوئٹہ کہتے ہیں کہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے  ، جبکہ مختلف علاقوں میں آئی بی او بیس اپریشن بھی کئے گئے ہیں ۔ دوسری جانب ائیر پورٹ حملے میں شہید جوانوں کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کردی گئیں۔