Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ:کان میں چھے مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک کان کن ہلاک، پانچ کو زندہ نکال لیا گیا

کوئٹہ:کان میں چھے مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک کان کن ہلاک، پانچ کو زندہ نکال لیا گیا
July 16, 2015
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں چھے مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک کان کن جاں بحق ہو گیا۔ کوئٹہ کے علاقہ دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے چھے کان کن ملبے تلے دب گئے۔ ایف سی اہلکاروں نے کان میں امدادی کارروائیاں کر کے پانچ کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا جبکہ ایک کان کن دم توڑ گیا۔ ایف سی کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کن کی لاش ملبے سے نکالے جانے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔