Thursday, December 7, 2023

کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ تفتان جانےکیلئے بس کا انتظار کرنے والے تین افراد قتل

کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ تفتان جانےکیلئے بس کا انتظار کرنے والے تین افراد قتل
April 27, 2015
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے  فائرنگ کر کے  تین افراد  کو موت کی وادی میں دھکیل دیا  ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ہزارہ قببیلے سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ  کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون پر واقعہ مکران بس ٹرمینل میں مرزا حسین ، اسد اللہ اور محمد طاہر تفتان جانے والی بس کا انتظار کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے  بس ٹرمینل کے اندر داخل ہو کر  تینوں پر فائرنگ کر دی جس سے مرزا حسین اور اسد اللہ  موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ  زخمی ہونے والا محمد طاہر ہسپتال لاتے ہوئے راستے میں زندگی کی بازی ہار گیا ۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے،واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا  تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دئیے  لاشیں سول ہسپتال منتقل کی گئیں تینوں افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے ۔ لواحقین سول ہسپتال پہنچے جہاں اپنے پیاروں کی میتیں دیکھ کر غم سے نڈھال  ہوئے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔