Sunday, November 27, 2022

کوئٹہ:سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاج کردیا ،اوپی ڈی بند

کوئٹہ:سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاج کردیا ،اوپی ڈی بند
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں اورسکیورٹی پرمامور اہلکاروں کےدرمیان تلخ کلامی پر ڈاکٹروں نے احتجاجاً اوپی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کردیا ہڑتال کے باعث غریب مریض رل گئے۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے سول  ہسپتال کے داخلی گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں  اور  ڈاکٹروں کی ہسپتال کے  اندرداخلے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ڈاکٹروں نے احتجاجاً او پی ڈی کو بند کر دیا اور ہڑتال پر چلے گئے ڈاکٹرون کا کہنا ہے کہ سانحہ 8اگست کے بعد ہسپتال میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جارہا ہے تاہم ان کی جانب سے ناروا رویہ قابل برداشت نہیں ، ڈاکٹروں کی اچانک ہڑتال سے او پی ڈی میں موجود مریض پریشان ہو گئے،  ڈاکٹروں اور پولیس انتظامیہ کے مابین ہونے والے  مذاکرات بھی کامیاب نہ ہو سکے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونے تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔