Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ:سکیورٹی فورسزکاآپریشن چارخودکش حملہ آوروں سمیت تیرہ گرفتار

کوئٹہ:سکیورٹی فورسزکاآپریشن چارخودکش حملہ آوروں سمیت تیرہ گرفتار
April 5, 2015
  کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں سیکیورٹی  فورسز  نے  چار خودکش حملہ آوروں سمیت تیرہ دہشت  گرد  گرفتار کر  لئے  جبکہ   ان کے قبضے سے  خود کش  جیکٹس اور دیگر دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ۔ نواحی علاقے کچلاک میں  خفیہ اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اورکالعدم تنظیم کے چار خودکش حملہ آوروں سمیت گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ شدت پسندوں کے قبضے سے  خودکش جیکٹس اور گولہ بارود برٓامد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق وزیر ستان سے تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے منصوبے بنا رہے  تھے۔ ایک اور  کارروائی میں  ہزار گنجی  سے  کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا  اوران کے قبضے سے سو کلو دھماکہ خیز مواد پچاس مارٹر گولے دستی بم اور راکٹ لانچرز برآمد کرلئے گئے۔