Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ:سارجنٹ کیس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تبدیل

کوئٹہ:سارجنٹ کیس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تبدیل
June 30, 2017

کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ میں ایم پی اے مجید خان اچکزئی کی گاڑی سے ٹریفک سارجنٹ کی موت کے کیس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او سول لائنز کو تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں محکمہ پولیس کو بھی10روز گزرنے کے بعد ہوش آہی گیا 20جون کو ایم پی اے مجید خان اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ عطاءاللہ جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعہ میں ابتدائی طورپر پولیس نے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے ایم پی اے مجید خان اچکزئی کو گرفتار تو کر لیا مگر تھانے میں بھی انہیں وہ تمام تر شاہانہ سہولیات فراہم کیں جو عام انسان کو گھر میں بھی میسر نہیں آتیں ۔تھانے میں روم کولر ملاقاتیوں کیلئے ایس ایچ او کے کمرے میں خاطر تواضع کی تصاویر الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو محکمہ پولیس بھی بالآخرحرکت میں آگیا۔ گزشتہ رات تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او خلیل بگٹی کو عہدے سے او ایس ڈی بنا کر پولیس لائن رپورٹ کرنے اور انکی جگہ عمران الحق کو بحیثیت ایس ایچ او تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا  ۔ذرائع کے مطابق خلیل بگٹی کے خلاف محکمے نے ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک سارجنٹ کے جاں بحق ہونے کے کیس میں غفلت برتنے اور اپنے اختیارات کے صحیح استعمال نہ کرنے پر کارروائی کی ہے ۔