Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ:رندگڑھ میں پولیس کی کارروائی،3دہشت گردہلاک

کوئٹہ:رندگڑھ میں پولیس کی کارروائی،3دہشت گردہلاک
April 10, 2016
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ کے علاقے رند گڑھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاہے۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں  مشرقی بائی پاس کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی جس پر دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس کو اغوا برائے تاوان اور دیگر متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔