Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ،بلوچستان حکومت کا ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ،بلوچستان حکومت کا ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
January 8, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان حکومت نے ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ترقیاتی سیکٹر میں کچھ پرانی اسکیمیں نکال کر نئی شامل کی جائیں گی ۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے روزنامہ 92 نیوز کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے اور قوی امکان ہے کہ  معاملے پر اپوزیشن کو بھی اعتماد می لیا جائے گا۔ ضمنی بجٹ میں  ٹیکس اور ریونیو کے شعبے پر کوئی ردوبدل نہیں ہوگا  ، ضمنی بجٹ صرف ترقیاتی سیکٹر میں پیش کیا جائے گا ۔پی ایس ڈی پی سے کچھ منصوبے نکال کر نئے منصوبے شامل کئے جائیں گے ۔