Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کنیٹی کٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے جیت لیا

کنیٹی کٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے جیت لیا
August 30, 2015
نیوہیون (ویب ڈیسک) جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹووا نے ہم وطن لوسی سفارووا کو ہرا کر امریکا میں ہونے والا کنیکٹی کٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پیٹرا نے لوسی کو فائنل میچ میں چھ سات، چھ دو اور چھ دو سے ہرایا۔ کنیکٹی کٹ اوپن کا فائنل دو گھنٹے اٹھارہ منٹ تک جاری رہا۔ سیکنڈ سیڈ پیٹرا نے سترہواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور نیو ہیون میں پیٹرا کی تیسری فتح ہے۔ میچ کی دلچسپ بات یہ تھی دونوں کھلاڑیوں نے ایک جیسے لباس زیب تن کر رکھے تھے۔ اس فتح نے عالمی نمبردو کھلاڑی کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے خاصا اعتماد دیا ہے۔