Sunday, December 4, 2022

کنگ کانگ سیریز کی نئی فلم ’’کانگ۔۔ سکل آئی لینڈ‘‘ رواں ماہ ریلیز ہو گی

کنگ کانگ سیریز کی نئی فلم ’’کانگ۔۔ سکل آئی لینڈ‘‘ رواں ماہ ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) کنگ کانگ سیریز کی ایک اور فلم ریلیز کے لیے تیار، نئی فلم ”کانگ۔۔ سکل آئی لینڈ“ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئرہوا۔ فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کانگ۔۔ سکل آئی لینڈ“ کی کہانی کنگ کانگ کے جزیرے کے گرد گھومتی ہے۔

امریکی اسپیشل فورسز کی ٹیم کنگ کانگ کے خاتمے کے لیے ایک جزیرے پر حملہ آور ہوتی ہے لیکن یہ جزیرہ امریکی فوجیوں کے لیے قبرستان ثابت ہوتا ہے۔ اس بار ان کا دشمن صرف کنگ کانگ ہی نہیں بلکہ ایک اور عجیب و غریب مخلوق بھی ہے۔

ادھر لندن میں ایکشن اور ایڈونچر فلم ”کانگ ۔۔ سکل آئی لینڈ“ کا شاندار پریمئیر منعقد کیا گیا۔ سیکڑوں افراد نے بڑی اسکرینوں پر فلم کی جھلکیاں دیکھیں۔ فلم کی ہیروئن بری لارسن اور ہیرو سیموئیل جیکسن نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

فلم کے ہدایت کار جارڈن واٹ رابرٹس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فلم دس مارچ کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔