Tuesday, November 29, 2022

کنگ خان کی فلم ‘‘زیرو‘‘ریلیز سےقبل ہی 100کروڑ کما گئی

کنگ خان کی فلم ‘‘زیرو‘‘ریلیز سےقبل ہی 100کروڑ کما گئی
ممبئی ( ویب ڈیسک )  بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی  فلم ’’زیرو‘‘ ابھی ریلیز نہیں ہوئی مگر فلم نے  100کروڑ روپے کما لئے ہیں ۔ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان  کی پروڈکشن ’’ریڈ چلی‘‘ کے بینر تلے بننے والی فلم  نے  100کروڑ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس  ملک کے مختلف ڈسٹری بیوٹرز کو بیچے  جس سے فلم  ریلیز سے قبل ہی 100کروڑ روپے کما گئی ۔ فلم زیرو   رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی ، فلم کے مرکزی کرداروں میں  شاہ رخ خان ، انوشکا شرما اور کترینہ کیف  ہیں ۔ فلم کی ہدایتکاری انند ایل رائے نے  کی ہے ۔