Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کنگ خان کو فلم فین کی مادام تساؤ میوزیم میں شوٹنگ  کی اجازت مل گئی

کنگ خان کو فلم فین کی مادام تساؤ میوزیم میں شوٹنگ  کی اجازت مل گئی
April 3, 2015
لندن(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ خان کی سلطنت کا دائرہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے لندن کی انتظامیہ نے بھی کنگ آف ایکٹنگ کے آگے سر جھکا دیا اور شاہ رخ خان کو مادام تساؤ میوزیم میں شوٹنگ کی اجازت دے دی یوں کنگ خان وہ پہلے بھارتی اداکار بن گئے جو اس تاریخی عجائب گھر میں فلم کا سین عکسبند کرائیں گے۔ بالی ووڈ میں خان کا لفظ کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے،شاہ رخ خان نے اس روایت کو ٹوٹنے نہ دیا ۔ کنگ خان کی نئی فلم فین بالی ووڈ کی پہلی فلم بن گئی ہے جسے مادام تساؤ میں شوٹنگ کرنے کی اجازت ملی ہے،اوراجازت کیوں نہ ملتی کنگ خان نا صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بے شمار  مداح  رکھتے ہیں۔ شاہ رخ خان کا  مجسمہ بھی مادام تساؤکی زینت بن چکا ہے،اور اب ان کی فلم فین کو شوٹنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کنگ خان کی فلم فین مداحوں کے دل جیتنے میں  کس حد تک کامیاب ہوگی فلم دوہزار سولہ میں ریلیز  ہوگی،جبکہ کاسٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ وانی کپور جلوہ گر ہونگی فلم کے ہدایت کارمانیش شرما ہیں۔